ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کچھ عرصے پہلے تک اپنی شادی کی خبروں سے حوالے سے تنگ آگئیں تھیں لیکن اب ان کی شادی کی خبروں کے چرچے ایک بار پھر شروع ہوگئے ہیں جہاں انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا آج کل اپنی جلد ہونے والی شادی کے حوالے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ اوران کے منگیترجين گڈ اينف اپنی شادی کی تصویروں کی نیلامی کریں گی۔ پريٹی كا كہنا تھا كہ ان تصاوير كی نيلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد کے مقاصد كے لئے استعمال كی جائے گی جب کہ حاصل كردہ رقم غريب بچوں كی تعليم اوربوڑھے افراد كے مراكز ميں صرف كرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے انہیں اور ان کے منگیتر کو بہت خوشی ہوگی جب کہ اس عمل سے ہم معاشرے کو کچھ دے بھی سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ہالی ووڈ كی معروف جوڑياں بريڈ پٹ ، انجلينا جولی اورجارج كلونی ، امل بھی اپنی شادی كی تصاوير نيلام كر چے ہیں۔
1,358 total views, no views today


