بریکوٹ،دور جدید میں میڈیا کے اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جاسکتا ‘ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے تحصیل بریکوٹ کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کی ہے ‘ ہم سب کو چایئے کہ صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ‘ ان کی کوششوں سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ‘ صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ‘ بلدیاتی ممبران ان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہینگے‘ صحافی برادری قلم کے ذریعے علاقے میں مثبت صحافت کو فروغ دیکر علاقے کی تعمیر وترقی میں بھر پور کرادا ر ادا کریں کیونکہ قلم کے ذریعے مسائل اجاگر کرنا اور حکام کے ایوانوں تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار، صدر آل ویلج کونسل ناظمین وکونسلر ز بریکوٹ میاں فضل ودود ،، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عاد ل نواز نے بریکوٹ پریس کلب کے نئے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان ، ایڈیشنل اے سی محمد فہیم خان ،تحصیل کونسلر ان فضل اکبر خان ، عدنان خان ،ناظم دیرہ ودان خان ، ناظم شرقی بریکوٹ ظفر علی خان ، بخت علی خان ، عصمت اللہ ، میر افضل ، محمد زادہ ، عماد خان ، اعجاز خان ، پریس کلب صدر سہیل باچا، ڈاکٹر ذاکر محمد نے بھی خطاب کیا ‘ تقریب میں ایس ایچ او فضل وہا ب خان ، اے ایس ائی بریکوٹ اکبر حسین خان ، ٹی ایم اے کے رضا شاہ باچا کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے ‘ مقررین نے کہا کہ علاقے میں پائید ار امن ، سماجی برائیوں کے خلاف میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ‘ علاقے کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ علاقے میں ہر قسم برائیوں کے خلاف خود میدان میں نکلیں ‘ کیونکہ عوام کے بغیر کچھ نہیں کیا جا سکتا ‘ انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے صحافی اپنے فرائض کو بخوشی سر انجام دیں ‘ صحافیوں کو علاقے میں بڑی عزت کی نگا ہ سے لوگ دیکھتے ہیں اس لئے صحافی کا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ وہ باکردار اور نڈر ہو ۔تحصیل بریکوٹ کے بہت سے مسائل میڈیا کے ذریعے حل ہوئے ہیں بریکو ٹ کے صحافی اس علاقے کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے ارباب اختیار تک مختلف طریقوں سے متواتر پہنچائیں ‘ ان شاء اللہ تحصیل بریکوٹ کے تمام بلدیاتی نمائندے صحافیوں کے ساتھ ہرآڑے وقت میں ساتھ دینگے ۔ بعد میں مہمان خصوصی نے کیٹ کا ٹ کر پریس کلب کا سالگرہ بھی منایا ‘ اخر میں بریکو ٹ پریس کلب کے عہدیدار وں اور ممبران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
650 total views, 2 views today