مینگورہ، آل سوات گورنمنٹ کنڑیکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہاہے کہ سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں ان کے ساتھیوں نے ایک سکول تعمیر کیا ہے جس کی تعمیر میں شروع سے لے کر آخر تک معیار کا بھرپورخیال رکھا گیا یہاں تک ریت،مٹی اور دیگر میٹریل کا باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیاگیا جسے معیاری قراردیاگیا،اس حوالے سے ٹھیکیدارمحمدحنیف نے ساتھیوں سمیت سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں سکول کی تعمیر مکمل ہوئی تو وہاں کے ایم پی اے ڈاکٹر امجدنے بلڈنگ کو غیر معیاری قراردے کر گرانے کی ہدایت دی حالانکہ بلڈنگ کی تعمیر کے بل بھی پاس ہوئے ہیں اور باقی رقم ملنے کا مطالبہ کیامگر مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی بلڈنگ کو گرانے پر بضدہے،انہوں نے کہاکہ ایکسین،ایس ڈی او،سب انجنیئرنے بھی بلڈنگ کو معیاری قراردیا جنہیں تبدیل کردیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلڈنگ کی لیبارٹری ٹیسٹ کی جائے اگر وہ غیر معیاری نکلا تو اسے ہم خود گرادیں گے اوراگر معیاری ہے تو اسے اپنی جگہ رہنے دیاجائے،انہوں نے یہ بھی مطالبہ کی وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے کر اس کے ذریعے بلڈنگ کے معیار کا مائنہ کرائیں۔
612 total views, no views today


