راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے جب کہ فوجی کارکردگی کومزید بہتربنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہالپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چولستان میں بہاولپور اورملتان فارمیشنز کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور بہاولپور گریژن میں نئے (میس) کا بھی افتتاح کیا۔
ترجمان کے مطابق پاک فیلڈ ایریا آمد پر آرمی چیف کو فوجی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے فوجی مشقوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں جنگ جیسا ماحول پیدا کرکے کی جارہی ہیں جو خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہیں،اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے جب کہ فوجی کارکردگی کومزید بہتربنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
357 total views, no views today


