بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل کونسلر بریکوٹ شرقی حسین خان کے کوششوں کی بدولت راشن کارڈ ٹیم بریکوٹ پہنچ گئے ۔سینکڑوں بند کارڈز کو دوبارہ فعال کردیا ۔متاثرین کارڈ نے پی ٹی آئی کے حکومت کو سہراتے ہوئے کہاکہ ہم حسین خان کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے غریب خاندانوں کے بند راشن کارڈ دوبارہ کھلنے کے لئے بھرپور کوشش کی ۔روز راشن کارڈ ٹیم نے بریکوٹ میں حجرہ جنرل کونسلر حسین خان میں تحصیل بریکوٹ کے تمام بندراشن کارڈ دوبارہ فعال کرنے کے لئے آئے۔جس میں راشن کارڈ ٹیم نے تقریباً دو سو پچاس سے زائد بند کارڈوں کو دوبارہ فعال کردیا ۔اس موقع پر پارٹی قائداین،خادم خان سیپن دا،نعیم خان،سابق یو سی کوٹہ صدر صابر خان،قاضی عبدالجلال کے علاوہ کارکن موجودتھے ۔اس موقع پر حسین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہ بے کس و لاچار کو ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ محتاجی کی زندگی سے بچ سکیں ۔ہمیں زیادہ تعداد میں بند راشن کارڈز کی شکایات آئی تھیں جس پر ہم نے بروقت کاروائی کی اورتحصیل بریکوٹ کے ہر گاؤں میں پارٹی کارکنوں اور سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے متاثرین کو اطلاع دی کہ وہ جلد ہمارے ساتھ رابطہ کریں اور آج ہم نے دوسو پچاس سے زائد بند راشن کارڈ ز کو دوبارہ کھل دیا اور اگر اب بھی کسی کے کارڈز بند ہیں تو فوری طور پر ہمارے ساتھ رابطہ کریں ۔
664 total views, 2 views today