سوات ، سوات کی شاہی خاندان کے سپوت و سیاسی شخصیت میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار نہ ملنا نیک شگون نہیں،والدین اس امید پر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے خود کو قرضوں و مصیبتوں میں دھکیل دیتے ہیں کہ یہ کل ہمارے بڑھاپے کا سہارا بن جائینگے اور ملک و قوم کی خدمت بھی کرینگے مگر ان کی یہ امیدیں اس وقت دم توڑ جاتی ہے جب ڈگریوں کے باوجود ان کو نوکریاں نہیں ملتی اور ذہنی مریض بن جاتے ہیں،ان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیر زیب نے گزشتہ روز اپنے رہائشگاہ میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا معاشرے میں استحکام و امن لانے کیلئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینا ہوگااگر ان کو روزگار نہیں ملے گا تو مجبوراً غلط راستے اختیار کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ میں بذات خود بغیر کسی عہدے و لالچ کے سوات کی لوگوں کے مسائل حل کرنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے کوششوں میں مصروف ہو مگر اختیار ات کے بغیرہزاروں بے روزگا رنوجوانوں کو دینا ممکن نہیں،روز بروز بڑھتی ہوئے مسائل اور بیروزگاری کیوجہ سے جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوہا ہے ،ریاستی دور میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا گیا مگر افسوس اب حالات اس کے برعکس ہے صوبائی و مرکزی حکومت سوات کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے صلاحیتوں سے فوائد حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
726 total views, no views today


