مینگورہ،انجمن تحفظ ماحولیات اورپاکستان غربت مکاؤ فنڈ کے زیر اہتمام کبل میں صحت کے مسائل کے حوالے سے تقریب منعقد تقریب میں تحصیل کبل کے اے سی نعیم طورومحکمہ صحت سے ڈاکٹر عجاز لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کے عہدیداروممبرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کا مقصد علاقے میں صحت کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا تھا ۔تقریب میں ای پی ایس کے پراجیکٹ منیجر سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر شیبر میاں نے علاقے میں صحت کے مسائل اور بڑھتے ہوئے امراض پر روشنی ڈالی اور ای پی ایس ،پی پی اے ایف کے طرف سے آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ عملی کاموں سے تقریب کے شرکاء کو اگاہ کیا ۔ اے سی کبل نعیم طورو نے علاقے میں صحت کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر ای پی ایس کا شکریہ ادا کیااور صحت کے مسائل کے حل کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر حل نکالنے اور مزید اقدامات کیلئے اپنے خدمات پیش کی۔تقریب کے اخر میں ای پی ایس کے پروگرام منیجر مسرور احمد نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تحصیل کبل کے ساتھ ساتھ سوات کے دوسرے تحصیلوں میں صحت ، ماحول،غربت اور فلاح و بہبود کیلئے ای پی ایس کے طرف سے سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کیا ۔۔۔۔
678 total views, no views today


