بریکوٹ، جب جذبے عظیم ہوں اور دل میں انسانیت کی خدمت ہو تو اللہ تعالیٰ مد د گارکرتا ہے ۔خدمت میں عمر،عہدہ اور طاقت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس میں صاف نیت اور اللہ پر بھروسہ ہوتا ہے ۔اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے بریکوٹ کا21 سالہ نوجوان یوتھ کونسلر ابدال خان اپنے زندگی کو بامقصد کرنے کے لئے کچھ کرنے کا اراد ہ کیا اور انہوں نے بریکوٹ میں “جٖاگو بریکوٹ ” کے نا م سے ایک پروگرام شروع کردیا ۔پہلے مرحلے میں پورے بریکوٹ کو صاف رکھنا ہے۔ اس وقت ہم نے بریکوٹ کے تقریباً دو محلوں کو 180سے زائد ڈسٹ بین ہر گھر کوجبکہ 10کے قریب ڈرمز کو ان محلوں میں مختلف جگہوں پر رکھ دیا ہے ۔گندگی کو ٹھکانے کے لئے ماہانہ دس ہزار روپے پر دس مزدوروں کو بھرتی کیا ہے ۔اس اقدام سے ہمارے بڑے تین مقاصدہیں جن میں صفائی کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا،ماحول کو صاف رکھنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔اخراجات کے پورا کرنے کے لئے ہمیں ہر گھر سے ماہانہ دو سو روپے ملتے ہیں میں اپنے علاقے کے تمام لوگوں کا انتہائی مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اسمیں بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔میرے ساتھ اس ٹیم میں سب سے پہلے میرے والد محمد آیاز خان بھر پور ساتھ دے رہے ہیں جہاں بھی کوئی مسلۂ آتا ہے تو ہمارے ساتھ مد د کرتے ہیں ۔میرے ٹیم میں میرے دوست زید خان،ڈاکٹر اصغر خان ،سلیمان ،سلمان ،احترام خا ن کے علاوہ دیگر ہیں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بریکوٹ کو محل وقوع کے لحاظ سے ایک اہم مقام حاصل ہے اور انشاء اللہ بریکوٹ کو ضلع سوات میں ماڈ ل کے طور پر مستقبل میں پیش کریں گے ۔اس حوالے سے ٹی ایم او فضل ربی خان نے کہا کہ بریکوٹ یوتھ کونسلر ابدال خان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے انتی کم عمری میں علاقے کی تعمیری سوچ کو مدنظر رکھ کرصفائی پر توجہ دی اگر معاشرے کے ہر فرد نے ابدال جیسے جوانوں کی طرح جذبہ پیداہو جائے تو بہت جلد پاکستان ایک تواناء اورترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہوجائے گا۔ ٹی ایم اے بریکوٹ ابدال خان کے ساتھ علاقے کے تعمیر و ترقی میں ہر ممکن تعاون کرے گی ۔۔۔
718 total views, no views today


