مینگورہ ،سوات کے علاقے سیدوشریف کے وودویہ ہال میں امن میراحق کے عنوان سے دوروزہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں سوات کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلا اور بلوچستان کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،کانفرس کے پہلے روزنوجوانوں نے تقاریر ، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جسمیں دائمی امن اور روشن مستقبل کے اہمیت کو اجاگرکیا گیا ،
کانفرنس میں یوتھ اسمبلی کے صوبائی صدرذیشان ہوتی ، نائب صدر صائمہ عمر ، سید ہ نتاشا ،سینئرصحافی شیرین زادہ ، فیاض ظفر نے شرکت کی ،اس موقع پر سینئر صحافی شیرین زادہ نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ سوات کشیدہ صورت حال کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کے علاہ نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیاہے ، انہوں نے کہا کہ خراب صورت حال کے باعث نوجوانوں کا بہت وقت ضائع ہوا، نفسیاتی طور پر بھی متاثر ہوئے بہت سے بے رہ روی کا بھی شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود ہمارے نوجوانوں نے حو صلہ نہیں ہارا اور ایک بار پھر اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کی انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دینا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں یعنی کھیل کھود اور اسی طرح ہر سطح پر پاکستانی کلچر کو مترادف کرانا ہے تاکہ آنے والے نوجوان نسل کو اپنے کلچر ثقافت اور رسم ورواج سے باخبر ہونا بہت ضروری ہے ،اس موقع سینئر صحافی اور سابقہ چیئرمین سوات پریس کلب فیاض ظفر نے کہا کہ اس پر وقار تقریب سے ایسا لگتا ہے کہ سوات کے کھوئی ہوئی خوشیاں دبارہ لوٹ آئی ہے اسی طرح تقریبات ضلع سے لیکر تحصیل اور یونین کونسلو کی سطح تک منا جائے تاکہ عام شہری بھی اس طرح پروگراموں سے لطف انداز ہو جائے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں غیر یقینی صورت حال کے دوران دہشتگردوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیا تھا ، یوتھ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب کرنے کے علاوہ دیگر کردار سازی پر روشنی ڈالی گئی ، صوبائی یوتھ اسمبلی کے علاوہ دیگر این جی اوز نے بھی اس میں شرکت کی ، یوتھ کانفرنس میں ملک بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی ، یوتھ کانفرنس کے انچارج نتاشا نے بتا یا کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ سوات میں مکمل طور پر امن بحال ہوچکا ہے اور یہاں کے نوجوان امن چاہتے ہیں ،صوبائی یوتھ اسمبلی کی نائب صدرصائمہ عمر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہیں اگر کمی ہے تو صرف موقع دینے کی ، اگر ہمارے نوجوانوں کو موقع دیا تو وہ ملک وقوم کا نام روشن کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ یوتھ آگے ارہا ہے اور سوات جیسے علاقے میں سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہے ، صوبائی یوتھ اسمبلی کے صدر ذیشان ہوتی نے کہا کہ اس قسم کے کانفرنس سے ہمارے نوجوانوں کی اصلاح ہوگی اور وہ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہونگے ،واضح رہے کہ یوتھ کانفرنس کا افتتاح اے سی سوات اشفاق نے کیا ،کانفرنس میں بچوں نے ڈول کے تاب پر بنگڑے ڈالے اورخوب الہ گولہ کیا ، اس موقع پر نوجوانوں نے مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد خوش ائین ضرور ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو باقاعدہ تربیت کی بھی ضرورت ہے ، جس کے لئے ہمیں موقع دینا چاہیئے ، اس موقع پر نیلم چٹان نے کہا کہ میں اس یوتھ کانفرنس میں حصہ بھی لیا اور شرکاء کو دیکھنے کا موقع ملا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں عملی تربیت دیا جائے ، تاکہ عملی زندگی وہ ہمارے کام آسکے ،
527 total views, no views today


