سوات ، ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن نے کہا ہے کہ سکولوں اور کالجوں کے طلباء ڈینگی بیماری کے خلاف اگاہی پید ا کرنے اور اس کے خاتمے کے سلسلے میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں لہذا انہیں ہفتہ وار اگاہی سیشنز کے ذریعے معلومات دینے کی ضرورت ہے جس کی بدولت وہ نہ صر ف اپنے گھروں میں موثر اگاہی اور حتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں بلکہ وہ اپنے عزیز و اقارب اور محلے کے گھروں میں بھی یہ عمل نافذ کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں ۔وہ بدھ کے روز اپنے دفتر میں ڈینگی اگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام سعید اور ڈی ایچ او صحت ڈاکٹڑ سید علی خان کے علاوہ تمام محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اپنے حصے کا کام اسی طرح یقینی بنائیں کہ اس سال ڈینگی مچھر کو افزائش کا موقع ہی نہ ملے۔انھوں نے ہر وقت تیار اور بیدار رہنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی کو غفلت سے فائد ہ اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او سوات نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈینگی مچھر کے افزائش بیماری کے مختلف مراحل ، خطرات اور علاج کے علاوہ مچھر پر موثر کنٹرول کرنے اور ڈینگی کے مستقل روک تھام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
670 total views, no views today


