سوات، سوات کے علاقے امانکوٹ میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،پولیس نے رسائی حاصل کرکے 4ملزمان کو دھر لیا ،مقتول کو رقم کے لین دین پر قتل کیا گیا تھا ،ایس ایچ او رحیم آبادمجیب عالم خان نے بتایا کہ 22فروری کو نوجوان بخت رحمن کو قتل کردیا گیا تھا اور ملزمان فرارہوگئے تھے تاہم پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی
اور گذشتہ روز کارروائی رکتے وہئے چار ملزمان گل محمد ولد تورخان سکنہ لیبرکالونی پانڑ اور اس کے بیٹے سمیت رفیق احمد ولد صاحب ذادہ اوراسحاق ولد زبیر ساکنا ن لنڈیکس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک ملزم عبداللہ ولد گل محمدکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
226 total views, no views today
Comments


