بریکوٹ ، بریکوٹ سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج منعقدہ ورکرز کنونشن کے تمام تر تیاریاں مکمل ، کنونشن میں سوات کے تمام ایم پی ایز سمیت ، وزیر قانون امتیاز قریشی، ضیاء اللہ بنگش ، کر ک کے ڈیڈک چیرمین گل صاحب خان ، پشاور ضلعی ناظم ارباب عاصم خان ،ایم پی اے زرین ضیا، سوات کے تمام ایم پی ایز فضل حکیم خان ، محب اللہ خان ، نادیہ شیر خان، عزیزاللہ گران۔ ایم این اے سیلم الرحمن، محمودخان، ڈاکٹر حیدر علی خان ، سمیت تمام ممبران اسمبلی خصوصی طور پر شرکت کر یں گے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہا کہ آج بریکوٹ سٹیڈیم میں منعقدہ ورکرز کنونشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکے ہیں، اس ورکرز کنونشن کا مقصد کارکنوں کو مزید فعال کرنا اور ائندہ جنرل الیکشن کیلئے تیاریوں کا ایک کڑی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور سرکاری محکموں اصلاحات اور محکموں سے کافی حد تک کر پشن کا خاتمہ دیگر کارکردگی سے کارکنوں کو اگاہ کیا جا ئیگا ، اور مزید علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے لائحہ عمل طے کر نا ہے،اس علاوہ سال 2018 کے جنرل الیکشن کیلئے تیاریاں کنونشن کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے، ورکنونشن کیلئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی اس ورکرز کنونشن میں شرکت کر کے علاقے کے عوامبھی شرکت کریں ۔
548 total views, no views today


