مینگورہ، کلچرل جرنلسٹس فورم کے ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر عیسیٰ خانخیل نے کہا ہے کہ جن قوموں نے اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑا ہے۔تو آج انکے نئی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات کے حوالے سے کوئی علم نہیں ۔ معاشرے میں ثقافت میں صحافیوں کا بھی ایک اہم رول ہوتا ہے۔پختون ثقافت اسلامی معاشرے سے مطابقت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں کلچرل جرنلسٹس فورم فریڈم ڈے کے موقع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صحافیوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔عیسیٰ خانخیل نے کہا کہ سوات میں امن قائم ہوگیا ہے۔اور پختون روایات کے مطابق عوام زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلچرل پختون کی زندگی کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا بھی کلچرل زندہ رکھنے میں ایک بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑا ہے۔تو آج انکے نئی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات کا کوئی علم نہیں ۔اس موقع پر صحافیوں میں لیاقت علی خان،شوکت علی،انورزیب،زبیر خان،شیراز خان،مراد علی خان،نثار خان،کامران نے بھی خطاب کیا۔
518 total views, no views today


