سوات۔دنیا کے 42 ممالک کے تعلیمی نظام اور کلاس رومز کے مشاہدات کو کارڈوبا سکول کیلئے اکھٹا کیا گیا ہے۔ کارڈوبا کے پانچویں پا س طالب علم قرآن مجید کی روانی سے ترجمہ کرسکیں گے۔ کارڈوبا سکول کے بچے ہر سال بین الاقوامی مقابلو ں کیلئے سکول کے خرچے پر بھیجے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل سکولز آف کارڈوبا کے بانی اور آفاق کے ایگزیکٹیو ڈائیرئیکٹر جناب شاہد وارثی نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارڈوبا سکول کے بچے پانچویں جماعت میں کمیمبرج یونیورسٹی کے انگلش زبان کا ٹیسٹ پاس کرکے سرٹیفیکیٹ حاصل کریں گے۔ انگلینڈ ، چائینہ، جاپان، ساو?تھ افریقہ اور متحدہ عرب امارات میں کیمپسز کے کامیاب تجربے کے ساتھ،سیدوشریف، سوات میں کیمپس کا آغاز کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائیرکٹر جناب ڈاکٹر خالد فارق صاحب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیدوشریف کیمپس میں بچوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ اور اس کیمپس کو انٹرنیشنل سکولز آف کارڈوبا کے ایک لیڈنگ کیمپس کے طور پر پیش کیا جائیگا۔
529 total views, no views today


