بریکوٹ، ضلع سوات کا مشہور اور سوشل میڈیا کا معروف جنرل کونسلر سپین خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہوں نے عمران خان کے نظریے اور ڈاکٹر امجدعلی کے ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔موجود ہ سیاسی پارٹیوں میں واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جوملک و قوم سے مخلص ہے جبکہ باقی پارٹیوں سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ۔گذشتہ روز بریکوٹ سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے موقع پر غریب عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑنے والے سپین خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی انہوں نے کہاکہ میں نے بلدیاتی الیکشن میں اس لئے حصہ لیا تھاکہ میں اپنے علاقے کا خدمت کرسکوں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں بڑی حد تک اصلاحات کئے جس کے ثمرات انشاء اللہ بہت جلد عوام کو پہنچ جائیں گے انہوں نے کہاکہ میں صوبائی حکومت کے وساطت سے اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کرسکوں۔
648 total views, no views today


