بریکوٹ،23مارچ کے حوالے سے پاک آرمی کے زیر اہتمام شموزئی کے علاقہ خزانہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں پاک آرمی کے جوان ،سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کے علاوہ علاقے کے معززین نے بھر پور شرکت کی اور انہوں نے ملی نغمے ،تقاریر اور خاکے پیش کئے ۔۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے لیفٹنٹ کرنل حسن رضا باجوہ کہا کہ 23مارچ کا دن پاکستانی عوام کے لئے ایک تابناک دن ہے
۔23مارچ 1940دوقومی نظریہ کا دن ہے اس دن کے حوالے سے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی قوم اور ملک کی خدمت کر سکیں ۔یہ ملک اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمت ہے اور اسے ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور دنیا کو دکھادیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے مگر دوسری طرف بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں نے پاکستان کی سالمیت کے لئے خطر ہ پیدا کر دیا اور انہوں نے ملک میں دہشت پھیلائی کوئی بھی شخص گھر میں نہ عبادت گاہوں میں محفوظ رہا ۔ان دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک آرمی اور عوام سیسہ پلائی کی دیوار کی طر ح کھڑے رہی گی اور ان کے یہ ناپاک عزائم خاک میں ملائے گی ۔سوات کے عوام نے پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے انشاء اللہ پاک آرمی اپنے عوام کے ساتھ ہر مصبت میں ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ 67سالوں سے 23مارچ کا دن منا رہے ہیں اور اسی تاریخی دن منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے ہم آج یہ عہد کر تے ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔بعد میں انہوں نے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیں ۔
449 total views, no views today


