سوات میں پرائیویٹ سکولز کا نیا تعلیمی سال جنوری 2016 سے شروع ہوگیا ہے جبکہ مارکیٹ میں جماعت نہم کے ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں تاحال نہیں پہنچے ، جس کے وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ، بچے اور والدین روزانہ کتابوں کے تلاش میں سرگرداں ہے ، اسلسلے میں طلباء اور ان کے والدین نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے
کہ پشاور ٹیکسٹ بک بورڈ خیبر پختونخواہ کے وقت پر کتابیں مہیا نہ کرنے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرکے جماعت نہم کے ٹیکسٹ بکس کو مہیا کیا جائے تاکہ بچوں کا قیمتی وقت مزید برباد ہونے سے بچ جائے ، یاد رہے کہ سوات کی پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جماعت ہشتم میں جماعت نہم کا کورس پڑھایا جاتا ہے جس کے لئے جماعت نہم کے ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں لازمی ہوتی ہے جبکہ وہ بازار میں دستیاب نہیں ہے ۔
451 total views, no views today


