سوات، یو این ڈی پی اور سعودی فنڈز کے تحت یونین کونسل ٹال کے علاقہ ڈوب چینہ میں تین کلومیٹر لنک روڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی، یو این ڈی پی کے افیسرز نے سڑک کا افتتاح کردیا، افتتاحی موقع پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ایڈوائزر افتاب خان نے کہا کہ یونین کونسل ٹال کے ویلج کونسل کے گاؤں چینہ ، اور ڈوب کا تین کلومیٹر سڑک یو این ڈی پی اور سعودی فنڈز کے تحت مکمل کیا گیا، اس سڑک پر تقریبا دس کروڑ روپے کی لاگت ائی ہے، اور ان دیہاتوں کے سڑک کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی اولین ترجیحات میں سڑکوں کی تعمیر اور لنک روڈ سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں لوگ عملی کام دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم اور امیر مقام سوات کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔
552 total views, no views today


