مینگورہ، حلقہ پی کے اسی سے مشترکہ ناظم کونسلر اتحادکے نومنتخب صدر سیداصف علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ان کا مقصد علاقے کی ترقی اور عوام کی بھرپوراندازمیں خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل اورصلاحیتیں بھروئے کار لائیں گے،ہماراہرقدم عوام کے مفادمیں اٹھے گاکیونکہ ہمیں اہل علاقہ کا مفادعزیزہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے اسی کے ناظمین اورکونسلروں نے صدارت جیسی اہم ذمہ داری دے کر مجھ پر جو اعتمادکیا ہے اسے ہرحال میں برقراررکھا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ناظم کونسلر اتحادکے قیام کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ ان منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دلانے کیلئے اسی پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے کیونکہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو ان نمائندوں کو کوئی اختیار ملا اور نہ ہی فنڈ دیاگیا حالانکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا مقصد مقامی سطح پر عوامی مسائل کا حل ہے اور یہی جمہوریت کی پہلی سیڑھی بھی ہے مگر ابھی تک حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق اختیارات نہیں دئے جس کے سبب منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے جبکہ ان نمائندوں کو حکومت کی طرف سے سہولیات اورمراعات بھی میسر نہیں ،انہوں نے کہاکہ مشترکہ ناظم کونسلر اتحادکے پلیٹ فارم سے اختیارات کے حصول کیلئے عملی کوششیں کریں گے جس میں کامیابی کے بعدعلاقے کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں گے تاہم اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی عوامی خدمت کررہے ہیں اوریہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔
622 total views, no views today


