سوات، بحرین میں موٹر سائیکل کو حادثہ ،ایک لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوا، دو افرادشدید ذخمی ہوئے۔ گزشتہ رات بحرین بازار میں کمسن بچے رات گئے موٹر سائیکل پر ریس لگا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے میں صدام نامی لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ اس کے دو ساتھی انوار اور اسماعیل شدید زخمی ہوگئے جن کوطبی امداد کے لئے سنٹرل ہسپتال مینگورہ منتقل کردیا گیا۔
640 total views, no views today
Comments


