سوات،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر ایوب خان نے خصوصی طورپر شرکت کی ، اجلاس میں خواجہ محمدخان ، ابراہیم دیولئی ، اکرام خان ، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں اے این پی کے زیر اہتمام سوات کے تمام صوبائی حلقوں میں ہونیوالے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر اطمینان کااظہار کیاگیا ، اور کامیابی پر پارٹی کارکنوں کومبارکباد دی گئی ، اجلاس میں پارٹی امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کومزید مضبوط کرنے اور تنظیموں کی فعالیت کیلئے صوبائی حلقوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائے جو یونین کونسلوں کی سطح پر تقریبات منعقد کرائیں گے اجلاس میں تمام صوبائی حلقوں کیس طح پر کمیٹیوں کی قیام کی منظوری دی گئی ، جس کے تحت حلقہ پی کے اسی کے لئے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، خلیل الرحمان ، خان سردار ، عبدا لعلی اشناء اور خواجہ محمدخان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدیاگیا ، خواجہ محمدخان کمیٹی کے چےئرمین ہونگے ، پی کے اکاسی کے لئے چےئرمین عبداللہ یوسفزئی شیر شاہ خان ، بختیار خان ، اکرام خان ، نواب عالم ، عبدالوارث ، پی کے 82 کے لئے خورشید خان چےئرمین وقار خان ، ابراہیم دیولئی ، محمودخان ، ملک احمد پی کے 83 کے لئے ذہین خان چےئرمین ، رحمت علی خان عبدالصبور خان ، فیاض خان ، شیر شاہ خان کوزہ بانڈئ ، پی کے 84 کیلئے قاسم خان چےئرمین خورشید خان باغ ڈھیرئ ، ایوب خان ، حسین عیل خان پی کے پچاسی کیلئے راجہ ممتاز چےئرمین ، جعفر شاہ ، امیر سید ، افتخار ، خداداد ، پی کے چھیاسی کیلئے ایوب خان چےئرمین ، عدالت خان ، شعیب خان ، محمدطاہر خان ، عبدالقہار خان پر مشتمل کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیا ، تشکیل کردہ کمیٹیاں یونین کونسلوں کے دورے کرکے یوسی کے سطح پر پروگرامات کا انعقاد کریگی ، اور تنظیموں کی فعالیت کو یقینی بنائیں گے جبکہ یونین کونسلوں میں پارٹی کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیلئے منصوبہ بندی ترتیب دے گی۔
1,098 total views, no views today


