مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اورضلعی صدر شیربہادرزادہ خان نے کہاہے کہ کارکن پارٹی پیغام گھر گھر اورہرفردتک پہنچانے کی مہم میں مزیدتیز لائیں،دوماہ کے اندرویلج کونسل سے لے کر یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیمیں آرگنائزکرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے امید ہے کہ وہ مقررہ مدت تک اپنا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمینگورہ میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی،انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں قومی وطن پارٹی واحدجماعت ہے جوافتاب احمدخان شیرپاؤ کی قیادت میں پختون قوم کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرخان شیرپاؤ کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں صدویق علی خان، حاجی عمرزادہ،فرمان علی،اصغر علی اور بہرام خان عثمان خیل شامل ہے یہ پانچ رکنی کمیٹی دوماہ کے اندر ویلج کونسل سے لے کریونین کونسلوں تک تنظیمیں آرگنائز کرے گی جس کے نتیجے میں پرٹی کو مزید استحکام ملے گا،اجلاس سے رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ،افضل شاہ،صدیق علی خان اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔
722 total views, no views today


