مٹہ، مٹہ کے علاقے شانگواٹی جورہ میں رات کے تاریکی میں پولیس اہکار علی خان ولد کاکی خان سکنہ لابٹ پولیس لائن سے پولیو ڈیوٹی کیلئے چپریال ارہا تھا کہ جورہ کہ مقام پر پل نہ ہونے کے وجہ سے کھائی میں جاگرا اور موقع پر ہی جانبحق ہوا ۔واضح رہیں کہ 5دن پہلے ارمی نے اپنا لگایا ہوا سٹیل کا پل اس جگہ سے اٹھایا تھاکیونکہ پل پر کام شروع ہونے والا تھا اور مقامی لوگوں نے اپنے لئے امدد رفت کیلئے اپنے مدد اپ کے تحت عارضی راستہ بنایا تھا مگر انتظامیہ ، ہائی وے اتھارٹی اور ٹھیکدارکے غفلت کے وجہ نہ روڈ پر کوئی بورڈ لگاتھا اور نہ ہی کو ئی دوسری نشانہ لگایا گیا تھا کہ اگے پل نہیں ہیں
تبادل راستہ استعمال کریں جس کے وجہ سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار روڈ پر بلا خوف اگے جارہا تھا کہ اچانک پل نہ ہونے کے وجہ سے حادثہ پیش ایا مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پانچواں دن ہیں کہ پل کو ہٹھایا گیا ہیں مگر تاحال کسی نے نہیں پوچھا ہم عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت یہ عارضی راستہ بنایا ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتاہے اس موقع پر پولیس نے کہا کہ واقع ہائی وے اتھارٹی اور ٹھیکدارکے غفلت کے وجہ سے پیش ایا انکوائری کے بعد ہائی وے والو کے خلاف ایف ائی ار کی جائیگی۔یہ بھی واضح رہیں کہ 2013میں روڈ اور پل بنانے کا افتتاح بدست محیب اللہ خان ہوا تھا مگر تا حال مکمل نہ ہو سکا عوام نے اس واقع پر صو بائی حکومت کو بھی زمہ دار ٹھرایا ہیں۔
351 total views, no views today


