مینگورہ، سوات میں فرسٹ ایکسی لینس ان جرنلزم ایوارڈ کے مونو گرام کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں سینئر صحافیوں اور علاقہ کے سماجی افراد نے شرکت کی، مشاورتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام فاروق، رشید اقبال اور رفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں صحافیوں کے کارکردگی بارے ایوارڈز کا انعقاد انتہائی خوش ائیندہ ہے اس سے صحافیوں میں ریسرچ کی طرف توجہ بڑھے گی جب کہ وہ مزید بہتر رپورٹنگ کرینگے، انہوں نے کہا کہ ستاویس مارچ کو ایک بڑا پروگرام کرینگے جس میں ایوارڈ صحافیوں کو ان کے کام پر دیا جائیگا،
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی رپورٹس کیلئے ایک غیر جانبدار کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو ان تمام رپورٹس کو دیکھے گے، انہوں نے کہا کہ ائندہ سال یہ ایوارڈز ڈویژن کی سطح پر ہونگے، اس موقع پر سینئر صحافیوں نے گامونہ سوسائٹی کے اس اقدام کو سراہا اور ان کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
265 total views, no views today


