سوات، سوات میں پولیس نے نومولود بچوں کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا ، سیدو شریف پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 40 کلومیٹر دور سیاحتی اور پہاڑی علاقہ وادی مرغزار میں کارروائی کرتے ہوئے 27 دن پہلے اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کرلیا، پولیس کے مطابق فضل الرحمان ولد بنجے سکنہ مرغزار نے سیدو شریف ہسپتال کے لیبر روم سے مسماۃ (ش) زوجہ بخت زمین کے بچے کو اغواء کرلیا تھا،
پولیس نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ بچہ بازیاب کرانے کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیا ۔
499 total views, no views today
Comments


