مینگورہ، سوات پبلک سکول اینڈ کالج میں میٹرک کا امتحان خوشگوار اورپرسکون ماحول میں جاری ہے ،مختلف سکولوں کے اساتذہ امیدواروں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں،ہال میں داخلہ سے قبل امیدواروں کی باقاعدہ طورپر جامہ تلاشی لی جاتی ہے،اس سلسلے میں گذشتہ روز صحافیوں کی ٹیم نے ایس پی ایس بوائز کیمپس رحیم آباد کا دورہ اورہالوں کا معائنہ کیا ،ایس پی ایس میں امتحان کیلئے دوہال قائم کئے گئے ہیں جہاں پر مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی نگرانی میں خوشگوارماحول میں طلبہ امتحانی پرچے حل کرنے میں مصروف رہیں ،ہال میں داخل ہونے سے قبل امیدواروں کی باقاعدہ تلاشی لی جاتی ہے تاہم تاحال کسی بھی طالب علم سے نقل کا کوئی بھی پرزہ برآمد نہیں ہوا بلکہ تمام طلبہ اپنی قابلیت سے پرچے حل کررہے ہیں ،واضح رہے کہ سوات پبلک سکول اینڈکالج کا شمارسوات کی ان درسگاہوں میں ہوتا ہے جہاں سے اب تک لاتعدادطلبہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور آج کل مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
1,080 total views, no views today


