سوات، سیدو شریف کالج کالونی روڈ پر موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری عروج پر ، حادثات معمول بن گئے ، کالج کالونی میں گھر کے سامنے صحافی وجنرل کونسلر محمدخالق ساگر کا پانچ سالہ بیٹا محمد سمیر خان ساگر موٹر سائیکل کے ٹکر سے بری طرح زخمی ہوگیا ہے اور سر اور بدن پر دیگر چوٹوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے مذکورہ روڈ پر موٹر کاروں اور موٹر سائیکل سواروں کے ریس روز کامعمول بن چکا ہے ،
جس سے پہلے بھی کئی حادثات رونماہوچکے ہیں اور کئی معصوم بچے اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ا ور کئی زخمی ہوکر معذور ہوچکے ہیں مگر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کاکردار اد ا کررہی ہے۔
289 total views, no views today
Comments


