مینگورہ،سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔زمینداروں کی مقامی فصلیں صوبائی حکومت کے غلط پالیسی کیوجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔فارن کمپنیوں کے تخم زمینداروں کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔صوبائی حکومت باہر ممالک کی تخم کے پیداوار کے بجائے اپنے مقامی فصل پر کیوں ترجیح نہیں دیتے۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی پالیسی زمینداروں کی دشمن پالیسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت باہر ممالک سے فصلوں کے تخم لانے اور ترجیح دینا اپنے صوبے کے مقامی تخم کو ختم کر نا زمینداروں کی معاشی قتل اور زمینداروں اور صوبے کے عوام کو باہر ممالک کے غلام بنانے کی ایک کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی غلط پالیسی پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فارن تخم کی جو پالیسی اختیار کیا ہے زمینداروں کے خلاف اگر یہ واپس نہیں لیا۔تو صوبہ بھر میں احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا فارن تخم سے ہماری علاقوں کی مقامی تخم کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر اسکی روک تھام نہیں کیا گیاتو ہماری ائندہ نسل پھر باہر ملکوں سے تخم لینے کی محتاج ہوگی۔
554 total views, no views today


