مینگورہ، انجمن تحفظ ماحولیات ،محکمہ جنگلات اور فلاحی ترقیاتی تنظیم خوازخیلہ کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلات منایا گیا، عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریب تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ لنگر بیلہ کے سرکاری سکول میں منعقد ہو ، جبکہ ای پی ایس اور محکمہ جنگلات نے مقامی تنظیم کے تعاون سے علاقے پہاڑ کے پر سات سو چیڑ اور دیار کے پودے بھی لگا ئے گئے ۔ تقریب میں ای پی ایس کے نمائندوں ، محکمہ جنگلات اورمحکمہ تعلیم میل و فی میل کے افسران و اہلکاروں ، فلاحی ترقیاتی تنظیم کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا مہمان خصوصی ڈی سی سوات عتیق الرحمان تھا ۔ تقریب میں ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈاریکٹر اکبر زیب نے دن کے حوالے شراکاء کو اگاہ کیا اور جنگلات کے اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ جنگلات ہمیں بہتر اور بیماریوں سے پاک صاف ماحول مہیا کرتے ہیں اس لئے نئی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیں انھیں صحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے جنگلات کے تحفظ اور جنگلات کے پیلاؤ کیلئے عہد کرنا ہوگا ۔ چیف کنزرویٹر قاضی مشاق نے کہا کہ محکمہ جنگلات سے طرف سے گزشتہ سال کروڑوں کے حساب سے پودے لگا ئے جبکہ اس سال بھی اٹھ کروڑ پودے لگا نا ٹار گیٹ ہے انہوں کہ اگر ان پودوں کے بہتر تحفظ کیا گیا توں مستقبل میں ہمیں بہتر ماحول کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد بھی دے گا ، ڈی سی سوات عتیق الرحمان نے ماحول کے تحفظ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور ماحول کے حوالے سے سرگرمیوں پر ای پی ایس کا شکریہ ادا کیااور انھوں نے کہا کہ جنگلات صحت ،امن اور خوشحالی کا ضامن ہوتا ہے ۔ جنگلات علاقے کا حسن ہوتا ہے اس لئے ہمیں مل جل کر جنگلات کے پلاؤ اور تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا ۔ تقریب کے اخر میں ڈی سوات ،چیف کنزر ویٹر اور دیگر نے ایک ایک پودا لگا یا۔
544 total views, no views today


