سوات، ترقی اور استحکام پاکستان میں مالاکنڈ ڈویژن کی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کاکردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کااظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے یوم پاکستان 23مارچ ء کے حوالے سے(پاک فوج کے ساتھ ایک دن )کی شاندار تقریب کے دوران کیا ، جو کہ تختہ بند سوات میں منعقد کی گئی ۔ پاک فوج کی زیر نگرانی یوم پاکستان ،23مارچ کے حوالے سے ایک شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان تھے ،اس کے علاوہ پاک فوج اورسول اعلی آفسران اورمختلف یونیورسٹیوں ،اسکول ،مدرسے اور کالج سے آنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ 23مارچ کے حوالے سے یوم پاکستان کی اہمیت پر طلبہ اور طالبات نے روشنی ڈالی اور اپنی تقاریر میں حب الوطنی اور استحکام پاکستان جیسے موضعات کو اجاگر کیااور سوات میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ 23مارچ کے حوالے سے پاک فوج کی طرف سے آرمی کے ہتھیاروں اور ان کے متعلقہ سازوسامان کے سٹال بھی لگائے گئے۔اس کے علاوہ مختلف عسکری ٹرنینگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کیوک ری ایکشن فورس ، ری پالینگ اور دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل کاروائی بھی شامل تھی جس کا مظاہرہ سٹوڈنٹس نے بھی کیا ۔ طلباء وطالبات نے پاک فوج کے آفسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور اپنی علمی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کی۔ اس کے بعد طلباء و طالبات کو یونٹ ایریاکا وزٹ کرایاگیا ۔ بعد ازاں جی او سی نے سید وشریف میں سوات کے عوام کیلئے خونہ چم پارک کا افتتاح بھی کیا جس سے علاقے کے لوگوں کی مثبت اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر جی او سی نے مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی او رلوگوں نے جی اوسی کی ان فلاحی اقدامات کا خیر مقدم کیااور انکا شکریہ ادا کیا۔
534 total views, no views today


