مینگورہ، ملم جبہ میں محکمہ فارسٹ اربوں روپے کے پراجیکٹ کو ناکام بنانے کے درپے ہوگیا،پراجیکٹ کو چیئرلفٹ،کنٹینرزاوربئیرروغیرہ ہٹانے کا حکم جاری کردیا،صوبائی حکومت اوردیگراعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں،اس حوالے سے سیم سنزگروپ آف کپمنیز،سکی ریزارٹس اینڈ فائیوسٹارہوٹل ملم جبہ کے مارکٹنگ منیجر شیرین زادہ بدراورلیگل ایڈوائزر محمدطاہر قاسمکانے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مردان کے رہائشی سمیع الرحمان نے ملم جبہ میں اربوں روپے کا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد سوات میں سیاحت کو فروغ اور ترقی دینا ہے ،انہوں نے کہاکہ لیز لیتے وقت تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے معاہدہ کیاگیا جس کے بعدبائیس سوکنال زمین لیز پرلی گئی جس پر کام شروع کردیاگیا اس دوران ہم نے دوہزارپودے بھی لگائے جبکہ مزیدڈیڑھ لاکھ پودے بھی لگائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ فارسٹ کے ڈی ایف او شوکت فیاض خٹک اورایس ڈی ایف اومحمداقبال گنڈاپوردیگر اہلکارو ں کے ہمراہ آیا اور چیئرلفٹ،کنٹینرزاوربئیرروغیرہ ہٹانے کا حکم جاری کردیا جنہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہ توحکومت اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کے احکامات کو مان رہے تھے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے ذمہ داروں سے رابطے کئے تاہم محکمہ فارسٹ اپنے ناجائز موقف پر ڈٹارہا ،انہوں نے کہاکہ سیم سنزگروپ آف کپمنیز،سکی ریزارٹس اینڈ فائیوسٹارہوٹل پراجیکٹ ملم جبہ کامقصد سوات کی سیاحت کو فروغ وترقی دینا ہے جس سے نہ صرف سیاحت ترقی کرے گا بلکہ یہاں کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ اس وقت پراجیکٹ میں 99فیصد لوگ مقامی برسرروزگار ہیں جبکہ تاحال اس پراجیکٹ میں ڈیڑھ ارب روپے روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ اپریل کے بعد چائنیزآئیں گے اور چیئرلفٹ کو انسٹال کریں گے جس کیلئے سامال جرمنی سے منگوایاگیا ہے تاہم اگر محکمہ فارسٹ کی جانب سے اسی طرح مداخلت کا سلسلہ جاری رہی تو اندیشہ ہے کہ اربوں روپے کا یہ پراجیکٹ کہیں اور چلاجائے گا اور سوات کے عوام اس سے محروم رہ جائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالت سے سٹے آرڈبھی حاصل کیا ہے اوراس کے باوجود بھی محکمہ جنگلات باربار مداخلت کرکے ہمیں بے جا تنگ کررہاہے ،انہوں نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملم جبہ میں محکمہ فارسٹ کی بے جا مداخلت کافوری نوٹس لیتے ہوئے اس پراجیکٹ کو بچائیں،اس موقع پر جنرل منیجریعقوب حسن خان،ایڈمن منیجر،فوڈمنیجر سید مشرف علی شاہ ،کوارڈی نیٹر پیروارث شاہ اوردیگربھی موجود تھے۔
728 total views, no views today


