اسلام آباد: ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مظاہرین وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہو گئے جب کہ حکومت نے فوج سے ریڈ زون کا کنٹرول سنبھالنے کا کہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممتاز قادری کے چہلم کے بعد احتجاجی مظاہرین ڈی چوک میں داخل ہوگئے اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ مظاہرین نے ڈی چوک پر رکھے 2 کینٹینرزکو آگ لگا دی جب کہ میٹرو اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرکے اس کے شیشے توڑ دیئے گئے اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پرآ نسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔
حالات انتہائی کشیدہ ہونے کے باعث پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق حکومت نے فوج سے ریڈ زون کا کنٹرول سنبھالنے کا کہا ہے۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا جب کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پمزاور پولی کلینک اسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردی گئی۔
واضح رہے کہ سابق گورنرسلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
366 total views, no views today


