مینگورہ، سوات کے سب انجینئرزنے ایم پی اے ڈاکٹر امجدکی جانب سے ملازمین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے گذشتہ روزاختر حسین کی صدارت میں آل سب انجینئرزایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہواجس کے شرکاء نے کہاکہ ایم پی اے ڈاکٹر امجد کا ملازمین کے ساتھ رویہ نامناسب ہے جنہوں نے غیرضروری تبادلوں اورانکوائری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سب انجینئرمحمدرفیق کی ٹرانسفرمنسوخ کی جائے جبکہ صوبائی صدر ایپکاسٹیوبشیرخان اورجنرل سیکرٹری ایپکا مشتاق کی انکوائری فوری طورپر ختم کی جائے ،انہوں نے کہاکہ جائز مطالبات فوری طورپر تسلیم نہ کئے گئے تو آل سب انجینئرزایسوسی ایشن ،کنٹریکٹربرادری اورکلرک برادری آئندہ چنددنوں میں قلم چھوڑ ہڑتال پرمجبورہوجائے گی جبکہ ساتھ ساتھ بنی گالہ میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔
888 total views, 2 views today