سوات، شوہر دونوں ہاتھوں سے اپاہج ہے ، خود بھی بیمار ہوں عمران خان اور ملالہ میری مدد کریں، سیما فرمان سوات مینگورہ کی رہائشی سیمافرمان نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ سال 2008میں ڈی ایس پی جاوید اقبال کے جنازے میں خودکش دہماکے سے ان کے شوہر فرمان کو معمولی زخم آئے تھے مگربعد میں وہ بڑھتے بڑھتے ان کی دونوں ہاتھ کے کاٹنے پر پہنچ گئے انہوں نے کہاکہ وہ خود بھی ایک مرض کی شکارہوگئی جن میں ان کے دونوں ہاتھوں کویہ مرض لگ گیا جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی پیدا ہوتاہے اور گوشت کو خراب کرتاہے اس کے علاج پر ان کے والدین نے لاکھوں روپے خرچ کئے مگر کوئی آفاقہ نہیں ہوا سیمانے کہاکہ وہ زندگی سے عاجز آچکی ہے اور دو مرتبہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی مگربچ گئی ان کے دو بچے ہے جوکہ پڑھنا چاہتے ہیں ۔ بچوں کے مستقبل کے لئے وہ بہت فکرمند ہے اس کے علاوہ شوہرکی تیمارداری کے لئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے۔ کیوں کہ شوہرکے دنوں ہاتھ نہیں ہے اور ان کی ہر قسم کی خدمت وہ کرتی ہے۔ سیمانے بڑی دکھ کے ساتھ کہاکہ ان کی شادی کے صرف تین سال بعد ان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے ان کویاد ہی نہیں کی خوشی کیاہوتی ہے وہ زیادہ ترخود ہسپتال میں زیر علاج ہوتی ہے۔ انہوں نے عمران خان کواپنی دکھ بھری زندگی کے بارے میں لکھاہے مگرانہوں نے کوئی مددنہیں کی انہوں نے اب ملالہ یوسفزئی سے مدد کی اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی پڑھائی کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ یہیں بچے کل ان کے شوہر کے خدمت کرسیکیں۔
896 total views, no views today


