مینگورہ، سوات میں فرسٹ ایکسی لینس ان جرنلزم ایوار ڈ 2016 کے رنگار رنگ تقریب کا انعقاد ، ملاکنڈ ڈویژن سمیت ملک بھر سے صحافیوں اور سیاسی شخصیات اور منتخب نمائندگان کی بھر پور شرکت ، بارہ کیٹیگر یزمیں صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر فرسٹ ایکسی لینس ان جرنلزم ایوارڈ کا انعقاد نکریزے شادی ہال میں کیا گیا ،
جس میں ایم این اے مسرت احمد زیب ، بریگیڈئیر حثیم ، ایم پی اے فضل حکیم ، ڈاکٹر حیدر ، ایس آر ایس پی کے ریجنل ہیڈ اعجاز خان ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، انجینئر عمر فاروق ، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی ، ایکسپریس نیوز کے مشہور انکر عمران خان ، اے آر وائی کے بیوروچیف ضیاء الحق، جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین الطاف سمیت صحافیوں اور سیاسی و سماجی افراد نے بھر پور شرکت کی ، جبکہ اس موقع پر 12 کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی پر صحافی فیاض ظفر ، شہزاد عالم ،شیرین زادہ ، فضل خالق ، نیاز خان ، سعید الرحمن ، عیسی خانخیل ، سلمان خان ، فرزند ، ہارون سیراج اور گلفام کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ، اس موقع پر سوات میں شہید ہونے والے صحافیوں اور دیگر فوت ہونے والے سینئر صحافیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا ، اس موقع پر تقریب سے خطا کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات میں صحافیوں نے قیام امن کیلئے اپنی بھر پور خدمات ادا کی ہے جبکہ صحافیوں نے اپنے خون کا نذرانہ بھی پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کے انعقاد سے صحافیوں کی حوصلہ مزید بڑھے گا اور وہ معاشرے کے بہتر خدمت اور مسائل اجاگر کریں گے ، انہوں نے ایوارڈ شو کے انعقاد پر گامونہ سوسائٹی اور سوات نیوز کو بھی کراج تحسین پیش کیا ، ایوارڈ شو میں مختلف شعبوں میں سوات کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے والے 12 شخصیات کو بھی اعزازی ایوارڈ سے نوازہ گیا ، پروگرام میں محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
349 total views, no views today


