بریکوٹ، تحصیل نائب ناظم بریکوٹ ڈاکٹر عزت رحمن خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح وبہبو د کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔سوات حلقہ پی کے 81 کے ایم پی اے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلعی صدارت کے امیدوار عزیز اللہ خان گران نے عوام کو درپیش مسائل بطر یق احسن حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، ایم پی اے عزیزاللہ خان گران نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابو ہا کے محلہ بسہ خیل خیبر کالونی کے مکینوں کو گزشتہ 20 سالوں سے بجلی کا مسلہ درپیش تھا، ایم پی اے عزیزاللہ خان گران نے عوامی مشکلات کو مدنظر ر کھتے ہو ئے فوری ایکشن لیا ، ااور محلے کو بجلی کی نیا ٹرانسفارمر اور پولز فراہم کر کے عوام کا دیر ینہ مسلہ حل کر دیا ۔ان خیالات اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں بسہ خیل کے محلہ خیبر کالونی کے مکنیوں کو بجلی کا یہ مسلہ درپیش تھا، مگر کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی تھی، لیکن عزیزاللہ خان گران نے عوام کو تما م درپیش مسائل بتدریج حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، جس پر پورے علاقے کے عوام ایم پی اے عزیزاللہ خان گران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت عوام مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، اور انشااللہ بہت جلد مسائل پر قابوپا ئیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا ہے، قیل عرصے میں صوبائی حکومت نے تمام محکموں میں ریکارڈ اصلاحات کر چکے ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی محکموں سے کافی حد تک کر پشن کا خاتمہ ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف علاقہ ابوہا کے غیور عوام کبھی مایوس نہیں کر یگی،
580 total views, no views today


