بریکوٹ، متحدہ اتحاد وی سی ناظمین تحصیل بریکوٹ ایک منظم تنظیم ہے اسی تنظیم کے تواسط سے تحصیل بریکوٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کریں گے اور علاقے میں جہاں بھی سماجی برائیاں ہوں گی ان کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد وی سی ناظمین تحصیل بریکوٹ کے ایک اہم اجلاس میں ناظمین نے کیا ۔اس موقع پر صدر فضل ودود باچا نجیگرام،واجد خان شلمانی،دیرہ ودان خان غالیگے،محمد اسحاق لالا مانیار،افضل خان ابوہا ،میر افضل کوٹہ،جیدارخان شموزئی،شاہ علیم باچا گورتئی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں اس وقت مسائل کے انبا ر لگے ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کریں گے اور تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی ہم خود کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔بعد میں انہوں نے قراداد یں منظور کئے جن میں پنتگ کی خرید فروخت پر پابندی ،رولز آف بزنس کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی دی جائے،قدرتی وسائل جن میں ریت ،بجری و دیگر شامل ہیں وی سی فنڈ ز میں شامل کیا جائے ۔مقامی ایم پی ایز ترقیاتی کاموں اور این جی اووز کے ترقیاتی کاموں میں بلدیاتی نمائندوں کو شامل کیا جائے۔وی سی کی سطح پر محکمہ واپڈا ایک ایمرجنسی 200کے وی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے اور بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کو گرمیوں سے پہلے پہلے مکمل کیاجائے ۔
636 total views, no views today


