بریکوٹ، شموزئی فیڈر کا منصوبہ سیاست کا نظر ہوکر تعطل کا شکارہو گیا ۔تحصیل بریکوٹ کے عوام میں شدید بے چینی پھیل گئی ۔شموزئی میں 1لاکھ 32ہزار لائن پر کام بند ،چکدرہ کو شموزئی سے جانے والی اب پاشی والہ بند کرنے کی دھمکی جبکہ ساتھ ساتھ گورتئی کے مقام پر دریائے سوات سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند کرنے پر غور ،تفصیلات کے مطابق علاقہ شموزئی اور کوٹہ میں کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کے خاتمے کے لئے چکدرہ سے شموزئی اور کوٹہ فیڈر ز کی منظور ی دے دی گئی جس کے لئے محکمہ واپڈا کو فنڈز بھی جاری ہوچکے ہیں اور ابھی تک اس پر نوے فیصد کام بھی مکمل ہوچکاہے ۔مگر چکدرہ کے مختلف سیاسی قائدین، بلدیاتی نمائندے اور ادینزئی جرگے نے شموزئی فیڈرز کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جس کی وجہ سے یہ کروڑوں کا منصوبہ کئی ماہ گذرنے کے باوجود پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔حالانکہ واپڈا ٹیکنکل سٹاف کے مطابق شموزئی فیڈر سے چکدرہ گرڈ اسٹیشن پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا ۔اس بارے میں معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے چکدرہ میں ضلع دیر اور ملاکنڈ ایجنسی کے تمام سیاسی قائدین جنمیں نومنتخب ممبران اسمبلی ودیگر کے ساتھ کئی جرگے کئے مگر تاحال وہ تمام بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے اور اب بات اس نوبت تک آپہنچی کہ کوئی بھی شموزئی فیڈر منصوبے کو مکمل ہونے کو تیار نہیں ۔حالانکہ ایک ہفتہ قبل ضلع دیر کے منتخب ممبران اسمبلی نے جن میں مظفر سید ،سید گل ،بخت بیدارخان کے علاوہ دیگر نے ڈاکٹر امجد علی سے پشاور میں شموزئی فیڈر کے حوالے سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ مظفر سید نے خود ہفتے کے روز کو فیشنگ ہاٹ میں ملاقات طے کیا مگر آفسوس کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور غائب رہے ۔اس حوالے سے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی سے رابطہ کرنے پر کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے لئے ہر قسم قربانی دوں گا چاہے اس میں وزرات سے کیوں ہاتھ نہ دھولوں ۔شموزئی فیڈر پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کروں گا اور ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا ۔شموزئی فیڈر کی تکمیل وقت کی اشد ضرورت ہے اور اس کی تکمیل تک ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت افسوس ہورہاہے کہ میرے ساتھ خود ضلع دیر کے ممبران اسمبلی نے ملاقات طے کیا مگر ملاقات میں بخت بیدار خان کے علاوہ کوئی بھی ممبر نہ ہی ادنزئی جرگہ غائب تھا۔
594 total views, no views today


