مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفاذ کو مستردکردیا، حکومت سے فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ ،بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا، اس حوالے یونین کونسل اوڈیگرام میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اوردیگر نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن شروع ہی سے مسائل کا شکار ہے جہاں کے لوگوں نے مختلف اوقات میں مختلف مصائب ومسائل کا سامنا کیا ہے ،ہماراخیال تھا کہ مرکزی حکومت اس ڈویژن کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی مگر یسا کرنے کی بجائے یہاں پر کسٹم ایکٹ نافذ کرکے مرکز نے یہاں کے مصیبت زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر کسٹم ایکٹ نفاذکا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے،اس موقع پر یونین کونسل اوڈیگرام سے سابق امیدوار برائے تحصیل کونسلر نذیر احمد نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جنہیں شرکاء نے مبارکبادپیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ قومی وطن پارٹی میں انہیں احترام دیا جائے گا،اجلاس میں حاجی نثار،محمدامین،بہرام خان عثما ن خیل اورقومی وطن پارٹی کے دیگر قائدن بھی موجودتھے۔
680 total views, no views today


