سوات میں تیسرے رو ز بھی شدید بارش ااور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع بھر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی ہے، جبکہ دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھرمیں سیلاب انے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر سوات کے مطابق ضلع بھر میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو متحرک کیا گیا ہے، دوسری طرف سوات کے سیاحتی علاقہ کالا م سے انے والے اطلاعا ت کے مطابق کالام سڑ ک پر جگہ جگہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے کالام میں سیاح بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ اسی طرح مسلسل تیز بارشوں کی وجہ سے سوات میں فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
1,078 total views, no views today
Comments


