سوات، دہشت گردی کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مطابق پاک آرمی اور انٹیلی جنس اداروں نے ملکرمردان کے گردونواح میں دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ۔پاک فوج کے جوان ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور اپنی کاروائیاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں مردان کے علاقے کس کرونا اور گردونواح میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کئے گئے۔ان سرچ آپریشنز میں ایر یا سرچ ،مختلف جگہوں پر ناکہ بندیوں اور ٹارگیٹڈ آپریشن جیسی کاروائیاں شامل ہیں۔ پاک فوج کی یہ کاروائیاں تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہیں۔ جس میں مختلف جگہوں میں چیکنگ کے دوران تقریباً سینکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیشتر دہشت گردوں کے سہولت کاراور مشکوک افراد حراست میں لئے گے ۔بھاری مقدار میں حراست میں لئے گے اسلحہ میں30بورپسٹلز ،ریفلز، SMG ، کلاشن کوف اور ایمونیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کی مشکوک اشیاء بشمول منشیات بھی برآمد کی گئیں۔گرفتار افراد سے مزید معلومات کیلئے تفشیش جاری ہے۔
992 total views, no views today


