کالام، اوشو مٹلتان روڈ نویں روز بھی بند ، مساجد میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف بد دعاؤں کا اہتما م، اشیائے خورد نوش اور ادویات کی شدید قلت ، انتظامیہ نے انکھیں بند کرلی ہے عمائدین کا روڈکو فوری بحال کرنے کا مطالبہ ۔ حالیہ شدید بارش اور برف باری سے مانکیال اسریت تا کالام اور اطراف کے علاقوں کی سڑک سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوئے تھے کالام تک سڑک کو تین دن پہلے آرمی کے جوانوں نے ٹریفک کے لیے بحال کردیا
لیکن اتروڈ گبرال اور اوشو مٹلتان اور پلوگاہ روڈ تاحال بند ہے ، پلوگاہ جہاں پر تقریباََ پندرہ سو سے زائد آباد ی آباد ہے جس کا روڈ موسم سرما کی پہلی برف باری سے تاحال بند اور وہاں کے عوام کالام تک تیس کلومیٹر تک پید ل سفر کرکے اشیائے خورونوش کندھوں پر لاد کر لے جار ہے ہیں مذکورہ سڑکوں کے بحالی کے لیے ا بھی تک کسی قسم کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اشیائے خور دو نوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مشران سابق ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب ،فضل وہاب بھٹو ، ملک حکیم آف اوشو مٹلتان اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ سے سڑکو ں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
419 total views, no views today


