بریکوٹ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے شموزئی فیڈر کے منصوبے پر ضلع دیر کے ممبران اسمبلی کی طرف سے منفی رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی صورت میں شموزئی فیڈر کو بند نہیں کیا جائے گا ۔اس منصوبے پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور تقریباً 2کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کا منصوبہ ہے ۔فوری طور پراحتجاجاًلاکھ 32ہزار لائن پر جاری کام فوری طور پر بند کردیا ہے اورشموزئی کے مقام پر جہاں بھی چکدرہ کو آبپاشی کے واٹر چینلز ہیں بند کریں گے اور ساتھ ساتھ گیمن کے مقام پر ایک ارب روپے گرویٹی منصوبہ جس سے بٹ خیلہ اور تھانہ کو صاف پانی کی فراہمی ہے کو بھی بند کرنے پر غور کررہے ہیں ۔بہت شرم کی بات ہے کہ شموزئی میں بعض دیگر نام نہاد پارٹی قائدین خود اس منصوبے میں منفی کردار ادا کررہے ہیں جو کہ بہت جلد ان کو عوام کے سامنے لاؤں گا ۔ایسے وزرات پر تھوکتاہوں جس میں حلقہ نیابت کے عوام کے حقوق کا پوچھ نہیں سکتا۔عوام تیار رہے کسی بھی وقت شموزئی فیڈر پر احتجاج کی کال دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ شموزئی زرخیلہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت زاہد حسین (مرحوم) کے صاحبزادے ویلیج کونسل ناظم اعجاز حسین اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے ایک پروقار تقریب میں کیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب خان،ضلعی کونسلر سید باچا حسین،ضلعی کونسلر زمین خان ،مراد حسین کے علاوہ پارٹی کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔معاؤن خصوصی نے کہاکہ انتہائی آفسوس کا مقام ہے کہ وزیر خزانہ مظفر سید ،ضلع دیر کے دیگر ممبران اسمبلی اور ادنیزئی جرگہ نے کمشنر ملاکنڈ کے تواسط سے بلائے گئے جرگے سے وعدے کے مطابق غائب رہے ۔شموزئی فیڈر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر حد تک جاؤں گا کیونکہ شموزئی فیڈر کے بغیر علاقہ شموزئی میں بجلی کے مسائل ختم نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کا نفاذ کو مکمل طور پر مستر د کرتے ہیں ۔آخر وفاق ملاکنڈ ڈویژن میں کیوں ظالمانہ اور بے انصافیانہ اقدامات اٹھار ہے ہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ملاکنڈ ڈویژن اور خاص کر سوات عرصہ دراز سے مختلف مسائل کا شکار ہے جس میں دہشت گردی اور سیلاب صف اول ہیں ۔ٹیکس کے نفاذ کا ہر جگہ بھر پور مخالفت کریں گے ۔
810 total views, no views today


