بریکوٹ، شدید اور تیز بارشوں نے تحصیل بریکوٹ میں تباہی مجا دی۔دریائے سوات میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے قیمتی اراضی دریا برد متعدد گھروں اور ہوٹلوں میں میں پانی داخل ہوگئی ۔علاقہ شموزئی میں شدید ژالہ باری نے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچایا۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے کنٹرول روم قائم کردیا جبکہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شدید اور تیز بارشوں نے تحصیل بریکوٹ میں تباہی کردی ۔دریائے سوات میں سیلابی ریلے نے علاقہ ڈیڈہ ور میں چھ گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر میں موجود قیمتی سامان دریا برد ہو گیا ساتھ ساتھ لنڈاکے کے مقام پر قائم ہوٹلوں میں پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ نقصان پہنچ گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان وزیر ،معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجد علی اور پاک آرمی سی او ،کیپٹن ظہور ،ضلعی کونسلر سید باچا حسین نے فوری طور پر علاقہ ڈیڈہ ور پہنچ گئے اور متاثرہ گھر وں کا معائنہ کیا ۔دریائے سوات نے 2010سیلاب کے بعد یہ دوسرا بڑا سیلاب ہے جس نے تحصیل بریکوٹ کے اربوں روپوں کے قیمتی اراضی اورکھڑی فصلوں کو اپنے ساتھ بہہ کرلے گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان نے کہاکہ تمام سٹاف کے چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے اور بریکوٹ سب ڈویژن آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے جس کی نگرانی میں خود کررہا ہوں ۔دریائے سوات کے کنارے آبادی کو خالی کرنے کے لئے پولیس کے ذریعے خبردار کئے ہوئے ہیں ۔جہاں بھی بارشوں کی وجہ سے کوئی نقصان ہوفوری طور پر کنٹرول روم 0946752414سے رابطہ کریں ۔ابھی تک تحصیل بریکوٹ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
728 total views, no views today


