مینگورہ، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ڈیڈک چیئرین ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذمیں صوبائی حکومت کا کوئی کردارنہیں بلکہ ہم بھی اس ایکٹ کی بھرپور مخالف کرتے ہیں اور اس ظلامانہ فیصلہ کیخلاف ہرفورم پر آوازاٹھائیں گے،سوات پریس کلب میں رکن صوبائی اسمبلی سلیم الرحمان اور ایم پی اے گران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی پارٹیاں اورالزام لگارہے ہیں کہ کسٹم ایکٹ کے نفاذمیں تحریک انصاف کی حکومت شامل ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ ہماری سیاست کا مقصد علاقے اور عوام کی خدمت کرنا ہے ان کے مسائل اورمشکلات میں اضافہ کرنا نہیں،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کا فائدہ مرکزکوہوگا تو یہ کیسا ممکن ہے کہ ہم صوبے سے ٹیکس اٹھاکر مرکز کے حوالے کریں ہم تو سوات اورملاکنڈڈیژن کی تعمیر وترقی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اوراس مقصد کیلئے اسمبلی فلور پر آوازبلندکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کانفاذواپس نہ ہوا اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے اور یہ ظالمانہ فیصلہ پھر بھی مسلط رہا تو احتجاجاََ استعفی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ یہاں کی سڑکوں کیلئے چالیس کروڑڈالر کا فنڈآیا جسے این ایچ اے نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فنڈصوبے کے حوالے کیا جائے تاکہ یہاں کی سڑکوں پر کام شرو عکیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کیخلاف اے پی سی میں شرکت کریں گے اور تمام سیاسی پارٹیوں کیساتھ اس ظلم کیخلاف آوازاٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ یہ وقت اختلافات کا نہیں لہٰذہ تمام سیاسی پارٹیاں سیاست سے بالاتر ہوکر کسٹم ایکٹ کیخلاف متحدہوجائیں۔
550 total views, no views today


