سوات ، ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ مینگورہ بائی پاس کی جلد بحالی کے لئے تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اس دوران 9 اپریل تک مینگورہ بائی پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی، جاری کردہ پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایف ایچ اے حکام کے مطابق 9 اپریل کو بعد از دوپہر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد مینگورہ بائی پاس کو کھولنے یا مزید بند رہنے کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ڈ ی سی سوات نے اس دوران عوامی مشکلات پر لوگوں سے تعاؤن کی اپیل کی ہے۔
494 total views, no views today
Comments


