مینگورہ: خیبر پختونخواہ گیمز 2016 کے انٹر ڈسٹرکٹ سوات ریجن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سوات کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں سوات کی ٹیم نے لوئر دیر کو لگاتار تینوں مقابلوں میں شکست دی، فاتح کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا اور ڈسٹرکٹ سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی خان دولت خیل نے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں،سیمی فائنل مقابلوں میں سوات کی ٹیم نے ضلع چترال اور دیر لوئر کی ٹیم نے ضلع شانگلہ کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، فائنل کے سنگل ایونٹ میں سوات کے شاہد احمد نے دیر لوئر کے نجیب کو 21-7 ، 21-7 اور محمد حمزہ نے دیر کے سلمان کو 21-19 ، 21-13 سے شکست دی جبکہ ڈبل ایونٹ میں سوات کے عبدالباسط اور فیصل سعید کی جوڑی نے دیر لوئر کے محسن اور سلمان کو 21-18 ، 21-13 سے شکست دیں،سوات کی فاتح ٹیم پشاور میں انٹر ریجن بیڈمنٹن مقابلو ں میں حصہ لے گی۔
1,014 total views, no views today


