سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دن دیہاڑے ڈی ایس پی لیگل الیاس کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اس کے گارڈ کو زخمی کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ضلع شانگلہ کے ڈی ایس پی لیگل الیاس اپنے گنر کیساتھ سبزی منڈی کے قریب سودا سلف خریدنے میں مصروف تھے کہ اچانک ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ،ڈی ایس پی لیگل الیاس سیدو شریف ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، جبکہ اس کا گنر شدید زخمی ہے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، جبکہ پولیس اور ارمی نے مشترکہ طور پرسرچ اپریشن شروع کر دیا ہے،
478 total views, no views today
Comments


