مینگورہ ، انصاف کی دعویداری ٹھاہ ، اقتدار کے نشہ نے ورکروں کو تقسیم کر دیا۔ پی کے چھیاسی پر غلط فیصلہ ورکروں پر اثرانداز ‘ ضلعی نرل سیکرٹری محمد زیب کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت، آج باضابطہ اعلان ہوگا۔ سوات کے حلقہ پی کے چھیاسی کے ایم پی ے کی معطلی اور دوبارہ انتخابات نے سوات میں سیاست کی نئی تاریخ رقم کر دی۔
ڈاکٹر حیدر کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور حکمران جماعت کی طرف سے ان کو ٹکٹ ملنے سے پی ٹی آئی ورکروں سمیت سوات بھر کے سیاسی لوگوں کو تشویش میں ڈال دیا،پی ٹی آئی کے سابق امیدوار ضلعی نرل سیکرٹری محمد زیب جو ٹکٹ کے حصول کیلئے دوڑ دھوپ جاری رکھا ہوا تھا بالا آخر مایوس ہو کر ڈاکٹر حیدر کی طرح سیاسی رخ تبدیل کرنے والے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زیب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور باضابطہ اعلان آج کرینگے۔ حلقہ پی کے چھیاسی کے سروے رپورٹ میں وہاں کے سیاسی لوگوں اور مشران کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور انصاف کے دعویداروں نے باقی ورکروں کو قربان کرکے شخصیت کو ٹکٹ دیکر حقیقی تبدیلی کا آغاز پی کے چھیاسی سے کر دیا اور سوچ والے لوگ اب ووٹ کے استعمال میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے۔ ادھر جمعیت علماء اسلام بھی سیاسی اتحادیوں سے رابطوں میں ہیں اور علی شاہ کی کامیابی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ محمد زیب کے ن لیگ میں جانے سے ن لیگ بھی مستحکم ہو کر جیت کیلئے پر امید ہوگی۔
425 total views, no views today


