کبل، وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے بلدیا تی نظام دیگر صو بوں کے نسبت مثالی ہے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کبل میں جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کے قیام سے علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا آئندہ بجٹ میں فنڈز فراہم کرینگے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیاتی نمائندے لو گوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں بلدیاتی نظام کے آئین کا نفاذ نا مکمل ہونے کے وجہ سے سست روی کا شکار ہے آئندہ سال بلدیاتی فنڈز30کے بجائے 45ارب ہونگے جملہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل تحصیل کونسل ہال میں تحصیل کونسلران اور دیگر مشران سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح منتقل کر دی گئی ہے اور اس نظام کے تحت تمام مسائل ومشکلات گھر کے دہلیز پر حل ہو گی اس موقع پر انہوں نے کبل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حدود میں 30کنال پر مشتمل جنرل بس اسٹینڈ اور 10 کنال پر محیط سبزی منڈی کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تقریب سے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، اسپیکر انجینئر حنیف خان نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر جما عت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان اور ضلعی جنرل سیکرٹری حا فظ اسرار احمد ADبلدیات کے علاوہ دیگر مشران بھی مو جود تھے۔
400 total views, no views today


